پشاورکےلیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 3 روز قبل لائے جانے والے 6 جڑواں بچوں میں سے 4 انتقال کر گئے ہیں 2 کی حالت تشویشناک

( نمائندہ خصوصی پشاور اسد شہسوار) پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 3 روز قبل لائے جانے والے 6 جڑواں بچوں میں سے 4 انتقال کر گئے ہیں دو زندہ بچ جانے والوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور نے اپنے وضاحتی بیان مین کہا ہے کہ یہ کیس بہت پیچیدہ نوعیت کا تھا جو ضلع مہمند سے ایل آر ریفر کیا گیا تھا ۔
ہسپتال ترجمان محمد عاصم کیمطابق چھ بچوں کی بیک وقت پیدائش کو میڈیکل کی زبان میں sextuplets کہتے ہیں ایسے کیسز میں بچوں کی اموات کا شدید خطرہ موجود رہتا ہے۔
ایل آر ایچ میں پیدا ہونے والے مذکورہ بچوں کا وزن پیدائشی طور پر خطرناک حد تک کم تھا یعنی ہر بچے کا وزن 850 گرام سے بھی کم تھا اور وہ سانس کی بیماری
Respiratory Destress Syndrome (RDS)
میں بھی مبتلا تھے بچوں کو نرسری وارڈ کے Incubators میں رکھا گیا لیکن 4 ببچے اسکے باوجودجانبر نہ ہو سکے۔
ادارہ جاتی معذرت: تین روز قبل لاہور 42 نیوز نے یہ خبر شائع کی تو ان 6 بچون کی جائے پیدائش پشاور کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال لکھ دی جبکہ یہ کیس ضلع مہمند سے ایل آر ریفر کیا گیا تھا۔ ادارہ غلط معلومات کی اشاعت پر اپنے قارئین سے معذرت خواہ ہے،