بازار اور کاروبارریاست اور سیاست
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ایک روز میں57 ملین ڈالر بھیج کر ریکارڈ قائم کردیا

( مائرہ ارجمند ) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ایک روز میں ریکارڈ ڈالر بھجوا کر مشکلات میں پھنسی حکومت کو کچھ سکون دلایا ہے جسکے جواب میں وزیراعظم شہبازشریفنے بیرون ملک پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اظہار تشکر بھی کیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایک دن میں 57 ملین ڈالر پاکستان بھجوا کر بیرون ملک پاکستانیوں نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیاہے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یہ رقم بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے ایک دن میں بھجوائی جانے والی اب تک کی سب سے زیادہ رقم ہے