ریاست اور سیاستافسر اور دفترتازہ ترینتھانہ کچہری

طیبہ گل اور ہیلی کاپٹر کیس کے حوالے سے پی اے سی میں اہم فیصلے

( سفیان سعید خان ٰٰٰٰ) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نور عالم خان نے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کو طیبہ گل اور اس کے اہلِ خانہ کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

نور عالم خان کی زیر صدارت پی اے سی کا اجلاس ہوا، جس میں مختلف امور زیرِ بحث آئے، جبکہ اجلاس میں چیئرمین نیب بھی پیش ہوئے۔ 

اجلاس کے دوران چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے چیئرمین نیب کو طیبہ گل اور اس کے اہلِ خانہ کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت کردی۔ 

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انکوائری مکمل ہونے پر طیبہ گل کے الزامات غلط ثابت ہوئے تو کیس عدالت جائے گا۔

طیبہ گل کیس پر لاہور ہائی کورٹ اور انکوائری کمیشن

یاد رہے کہ دو یفتے قبل لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس انوار حسین نےطیبہ گل کے جنسی ہراسانی کے الزامات کےحوالے سےنیب افسران کی انکوائری کمیشن کے نوٹسز کیخلاف درخواست پرسابق چیئرمین نیب، زینب عمیر اور نیب افسران سمیت تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب داخل کرایا، عدالت نےدرخواست گزاران کو جواب کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی،عدالت نے طیبہ گل کو فریق بنانے کی ہدایت کردی،عدالت نے طیبہ گل کے وکلاء کو جواب داخل کرانے کی ہدایت کردی ،عدالتے نے ریمارکس دیئے کہ کیا متاثرہ شخص کو نہ سنا جائے، وکیل صفدر شاہین پیرازادہ نے موقف اپنایا کہ طیبہ گل کی احتساب عدالت سمیت دیگر فورمز پر درخواستیں زیر سماعت ہیں،درخواست گزار کی شہرت کو نقصان پہنچانے کیلئے سیاسی بنیادوں پر انکوائری کمیشن بنایا گیا تھا ۔

وفاقی حکومت انکوائری کمیشن مفاد عامہ کے معاملےمیں تشکیل دے سکتی ہے،خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ پہلے دو عدالتوں میں زیر التواء ہے، احتساب عدالت اور وفاقی شرعی عدالت میں پہلے ہی جواب داخل کرایا جاچکاہے۔

اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کا ہیلی کاپٹر کیس بھی زیر بحث آیا۔ 

اس سلسلے میں چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کیس میں عمران خان سے ادائیگیوں کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائے گا۔

اس پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو طلب کرلیا۔

اجلاس کے دوران رکن کمیٹی نزہت پٹھان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہیلی کاپٹر کیس میں 7 کروڑ کے مقروض ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی ہزار روپے کا مقروض ہو تو الیکشن میں کاغذات قبول نہیں ہوتے، عمران خان اس بار بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ 

چیئرمین نیب نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کیس میں 1800 نادہندہ افراد کی فہرست تیار کی گئی ہے، تمام نادہندہ افراد کی فہرست الیکشن کمیشن سمیت سب اداروں کو بھیجیں گے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہیلی کاپٹر کیس میں تمام نادہندہ افراد کی فہرست طلب کرلی۔

اس حوالے سے نور عالم خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں انتخابات ہو رہے ہیں، نادہندہ افراد ادائیگی پر مجبور ہوں گے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ نیب فوری طور پر تمام لوگوں کی فہرست کے ساتھ الیکشن کمیشن کو خط لکھے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکاری ہیلی کاپٹر پر پی ٹی آئی رہنماوں کے سفری اخراجات کی تفصیل شہری کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

ہیلی کاپٹر کیس پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سرکاری ہیلی کاپٹر پر پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی وزارت عظمی کے امیدواروں کو اسلام آباد لانے سے متعلق کیس کی سماعت 5 ستمبر کو ہوئی۔

عدالت نے حکومت کو حکم دیا کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق اخراجات کی تفصیل شہری کو فراہم کی جائے۔

 عدالت نے انفارمیشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے وفاق کی اپیل خارج کردی۔

پی ٹی آئی کے وزارت عظمی کے امیدواروں کو ہیلی کاپٹر پر اس وقت کے وزیراعظم عمران خان سے انٹرویو کے لئے لایا گیا تھا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ شہری جاننا چاہتا ہے کہ وزیراعظم کا ہیلی کاپٹر کہاں کہاں استعمال ہوا تھا۔

حیران کن طور پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے موجودہ حکومت کی جانب سے سابق حکومت کے ہیلی کاپٹر کے استعمال کا دفاع کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button