برطانیہ میں وزیراعظم کی امیدوار لز ٹرس کا پاکستان سے متعلق اہم بیان

( توقیر احمد) برطانیہ میں وزیراعظم کی امیدوار لزٹرس نے کہا ہے کہ پاکستان سے تجارت بڑھانے کی کوشش کروں گی۔
کنزرویٹو فرینڈز آف پاکستان کی آن لائن میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے لزٹرس کا کہنا تھا کہ کامن ویلتھ سطح پر ٹریڈ ڈیل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر باہمی طور پر حل کرنا چاہیے۔
اجلاس میں فارن آفس منسٹر طارق احمد، لارڈ ضمیر چودھری اور محمد افضل نے بھی شرکت کی۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے اقتدار کی کنزرویٹیو پارٹی کی صدارت سے مستعفی ہونے کے بعد پارٹی رہنما اور وزارت عظمی کے لیے 8 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
پارٹی میں قیادت کے عمل کا انتظام کرنے والی 1922 کمیٹی کے چیئرمین اور رکن پارلیمنٹ سر گراہم بریڈی کا کہنا ہے کہ ممبران پارلیمنٹ کے ووٹوں کے نتیجے میں 8 امیدوار جانسن کی جگہ لینے کے لیے اگلے راؤنڈ میں مقابلہ کریں گے۔
بریڈی نے اعلان کیا کہ کم از کم 20 اراکین ِ پارلیمنٹ کی حمایت سے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنانے والے امیدواروں میں کیمی بیڈینوک، سویلا بریورمین، جیریمی ہنٹ، پینی مورڈانٹ، رشی سوناک، ٹام ٹوگینڈہاٹ، لِز ٹرس اور ندیم زہاوی شامل ہیں۔
آٹھ امیدوار آج 17 ہونے والی پہلی ووٹنگ میں حصہ لیں گے، اور اس بار وہ کم از کم 30 پارلیمانی اراکین کے ووٹوں کے لیے مقابلہ کریں گے۔
اگلی ووٹنگ کل ہوگی، اور 18 جولائی بروز پیر کو مزید ایک پولنگ ہوگی، ضرورت پڑنے پر امیدواروں کی تعداد کو کم کر کے دو کر دیا جائے۔
اس عمل کے بعد نئے رہنما کا انتخاب 5 ستمبر تک ہو جائیگا۔
دوسری طرف کنزرویٹیو پارٹی کی بیک بنچ 1922 کمیٹی کے سربراہ گراہم بریڈی نے نئے وزیر اعظم کے نام کو لے کر کہا ہے کہ موجودہ وزیر اعظم بورس جانسن کی جگہ برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کا اعلان 5 ستمبر کو کیا جائے گا۔ بریڈی نے پیر کے روز کہا کہ 1922 کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیر اعظم کے لیے نامزدگی آفیشیل طور سے منگل تک شروع اور ختم بھی ہوں گی۔
طویل مدت سے اپنی حکومت کی پالیسیوں کی وہج سے تنازعات میں چل رہے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے گزشتہ دنوں اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وزیر اعظم عہدہ کے ساتھ ہی جانسن نے کنزرویٹیو پارٹی کے لیڈر عہدہ سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ جانسن نے استعفیٰ کے بعد کہا کہ وہ پارٹی کے ذریعہ ملک کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب تک عہدہ پر بنے رہیں گے۔