کھیل اور کھلاڑی

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا

( مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر  عامر خان کو  کو لیٹن لندن میں گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا، واردات کے وقت عامر خان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔

سکائی نیوز کے مطابق باکسر عامر خان نے بتایا کہ ڈاکووں کی تعداد دو تھے ، انہوں نے میرے چہرے پر گن رکھی اور مجھ سے میری گھڑی کا مطالبہ کیا  اپنی اور اہلیہ کی حفاظت کیلئے میں نے گھڑی ان کے حوالے کر دی، ہم دونوں میاں بیوی خیریت سے ہیں ۔

عامر خان نے مزید کہا کہ پولیس کو اطلاع کر دی ہے ، پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button