فن و فنکار

پاکستانی فلم جوائے لینڈ اکیڈمی ایوارڈ کیلئے منتخب

( اسیس مہتاب ) پاکستانی فلم جوائے لینڈ نے کانز فلم فیسٹول میں بھی جیوری ایوارڈ جیتا۔ اب اسی فلم کو پاکستانی اکیڈمی سیلکشن کمیٹی نے 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے منتخب کر لیا ہے۔

پاکستانی فلم میکر صائم صادق نے اپنی فلم جوائے لینڈ کی نامزدگی کے حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا۔

جوائے لینڈ فلم نے Festival de Cannes میں بھی جیوری ایوارڈ اپنے نام کیا ۔ یہی نہیں ٹورنٹو فلم فیسٹول میں بھی جوائے لینڈ فلم نے کامیابی اپنے نام کی۔ ابھی فلم کی ریلیز ڈیٹ کا اعلان ہوا ہی تھا کہ یہ فلم 18 نومبر سے ملکی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم کی ریلیز ڈیٹ کے اعلان کے بعد سے ہی یہ بات سامنے آگئی کہ پاکستان کی آسکر کمیٹی نے اس فلم کو آسکر کے لئے پاکستان کی جانب سے نامزد کر لیا ہے ۔

جوائے لینڈ سے قبل بھی پاکستانی فلموں کی آسکر کے لیے نامزدگی.

جوائے لینڈ نویں پاکستانی فلم ہے ، جسے پاکستان کی اکیڈمی سیلکشن کمیٹی نے پاکستان کی جانب سے منتخب کرکے آسکر فلمی میلے کے لیے بھیجا۔ تاہم بعد میں یہ فلمیں شارٹ لسٹ نہ ہوسکیں ۔ آسکر کمیٹی کی جانب سے اب تک منتخب ہونے والی پاکستانی فلموں کے نام یہ ہیں۔

2013 زندہ بھاگ

2014 دختر

2015 مور

2016 ماہِ میر

2017 ساون

2018 کیک

2019 لال کبوتر

2020 میں فلم زندگی تماشہ لیکن یہ فلم ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی ۔ آسکر ایوارڈ کے لیے بینادی شرط ہے کہ کسی بھی فلم کی نامزدگی اسی صورت میں ہوتی ہے کہ جب وہ فلم ملکی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہو۔ ان تمام فلموں میں سے اب تک کوئی بھی فلم آسکر کے لیے حتمی طور پر جگہ نہیں بنا سکی۔

تاہم پاکستانی فلم ساز سرمد کھوسٹ کی فلم ‘زندگی تماشا’ نے چھٹے ایشین ورلڈ فلم فیسٹیول (اے ڈبلیو ایف ایف) میں بہترین فلم کا اعزاز حاصل کرلیا۔

‘زندگی تماشا’ کو اب تک پاکستان میں ریلیز نہیں کیا گیا لیکن اس فلم کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے اور یہ تعریفیں بھی وصول کیں۔

فلم زندگی تماشا کو پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے آسکرز کے لیے نامزد کیا تھا اور اب اس فلم نے 15 مارچ 2021 کو چھٹے ایشین ورلڈ فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کا اسنو لیوپرڈ ایوارڈ حاصل کرلیا۔

ہدایت کار سرمد کھوسٹ نے جیوری ممبر لوبا بالاگووا کندور سے بہترین فلم کا ایوارڈ وصول کیا۔

اس کے ساتھ ہی اداکار عارف حسن کو فلم میں ان کی پرفارمنس پر بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

خیال رہے کہ سرمد کھوسٹ کی فلم ‘زندگی تماشا’ کا ٹریلر 2019 میں سامنے آیا تھا اور ابتدائی طور پر اسے جنوری 2020 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اب تک اسے پاکستان میں ریلیز نہیں کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button