ریاست اور سیاستعجیب و غریبقومیلاہور 42 نیوز دوست

پرویز الہی کے وزیر اعلی بننے کے بعد پنجاب اسمبلی میں کھابوں کہ منہ کھل گئے

( رضا ہاشمی ) سرکاری دستاویزات کے مطابق ایوان وزیر اعلی پنجاب میں مہمانوں اور افسران کے کھابوں کے لیے اس سال 9 کروڑ 75 لاکھ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب کے دفتر کے لیے 4 کروڑ 49 لاکھ روپے گراسری پر خرچ کیے جائیں گے۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ایوان وزیراعلی کے لیے 1 کروڑ 23 لاکھ روپے میں مٹن اور بیف خریدا جائے گا۔ چکن کے گوشت کی خریداری کے لیے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کا تخمینہ ہے۔ ایوان وزیراعلی کے لیے کالے بٹیر اور فارمی تیتر بھی خریدے جائیں گے۔  

بلوچستان کی مشہور ڈش مندی کے لیے سالم بکرے اور ران سمیت چکن کے لیگ پیس بھی خریدے جائیں گے۔ ایوان وزیر اعلی پنجاب میں سی فوڈ کے لیے 67 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔  

دستاویزات کے مطابق بیکری کی آئٹمز کے لیے 49 لاکھ، سبزی کے لیے 35 لاکھ اور فروٹ کے لیے 81 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ ایوان وزیر اعلی پنجاب کے لیے اول درجے کا تمام اقسام کا فروٹ بھی خریدا جائے گا۔ ایوان وزیر اعلی میں پھولوں پر 18 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا جبکہ وی آئی پی کیٹرنگ کے لیے بھی دس لاکھ روپے کا الگ سے تخمینہ لگایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button