پتوکی : گروہی تشدد کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والے محنت کش کی لاش پڑی رہی اور لوگ کھانا کھاتے رہے

( جہانزیب احمد خان) قصور کی تحصیل پتوکی میں ایک ایسا انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جس کی مثال کہیں کم ہی ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق اشرف نامی محنت کش پاپڑ فروخت کر کے بچوں کا پیٹ پالتا تھا 21 مارچ کو پتوکی میں شادی ہال میں پاپڑ فروخت کر رہا تھا کہ باراتیوں کے ساتھ جھگڑا ہوا اور گروہی تشدد سے موقع پر ہلاک ہو گیا مگر اصل ظلم اوردرد ناک بات کہ اس کی لاش ہال میں پڑی تھی اور لوگ کھانا کھا رہے تھے۔
اشرف پاپڑ فروخت کر کے بچوں کا پیٹ پالتا تھا آج پتوکی میں شادی ہال میں پاپڑ فروخت کر رہا تھا کہ باراتیوں کے ساتھ جھگڑا ہوا تشدد سے موقعہ پر ہلاک ہو گیا
— Khurram (@Khurram_zakir) March 21, 2022
مگر اصل ظلم اوردرد ناک بات کہ اس کی لاش ہال میں پڑی تھی اور لوگ کھانا کھا رہے تھےانسانی جان کی یہ قیمت ہے
بے حسی کا اندازہ لگائیں pic.twitter.com/KlsMKjQDTA
دوسری جانب آئی جی پنجاب نے اس افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور ڈی پی او قصور کو واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے.
آئی جی پنجاب نے اس افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور ڈی پی او قصور کو واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے ۔ https://t.co/OUpk1mOvTA
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) March 21, 2022