بازار اور کاروبارروزگار

اقتصادی سروے میں تحریک انصاف کی کامیاب معاشی پالیسی کا اعتراف

اقتصادی سروے 2021-22 کے اہم خدوخال جاری کردیے گئے ہیں جس کے مطابق رواں مالی سال کے لیے مقرر کردہ کئی اہم اقتصادی اہداف حاصل کرلیے گئے ہیں۔نیوز کے مطابق اقتصادی سروے 2021-22 کے اہم خدوخال جاری کردیے گئے ہیں جس کے مطابق رواں مالی سال کے لیے مقرر کردہ کئی اہم اقتصادی اہداف حاصل کرلیے گئے ہیں جب کہ کئی اہداف حاصل نہیں ہوسکے ہیں۔اقتصادی سروے کی جاری رپورٹ کے مطابق جی ڈی پی، زراعت، صنعتی اور خدمات شعبے کے مقررہ اہداف حاصل کرلیے گئے جب کہ مہنگائی، تجارتی خسارے، درآمدات، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سمیت سرمایہ کاری، نیشنل سیونگز، گندم اور کپاس کے پیداواری اہداف حاصل نہیں ہوسکے ہیں۔

سروے کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال جی ڈی پی کا ہدف 4.8 مقرر کیا گیا تھا تاہم یہ اپنے ہدف سے زیادہ 6 فیصد رہی ہے اسی طرح زرعی شعبے کا پیداواری ہدف جو کہ 3.5 فیصد مقرر کیا گیا تھا یہ بھی مقررہ ہدف سے زائد حاصل ہوا ہے اور زرعی شعبے کی پیداوار 4.4 فیصد رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button