بریکنگ
کورونا ویکسین کےبغیرعمرہ کرنے کی اجازت

( مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کورونا ویکسین کے بغیر عمرہ کرنے کی اجازت دے دی ہے،
تفصیلات کے مطابق وزارت کے آفیشل ٹوئیٹر ہینڈل سے ایک ٹوئٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت حج و عمرہ نے کورونا کےحفاظتی ٹیکے نہ لگوانے والے مقامی لوگوں (شہریوں اور رہائشیوں) کو عمرہ کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے اور دو مقدس مساجد کا دورہ کرنے کی اجازت دی ہے بشرطیکہ وہ COVID-19 سے متاثر نہ ہوں یا کسی ایسے شخص سے قریبی رابطہ میں نہ ہوں جو متاثرہ ہے۔
BREAKING NEWS:
— Haramain Sharifain (@hsharifain) March 10, 2022
The Ministry of Hajj and Umrah has allowed unvaccinated Locals (Citizens and Residents) to obtain permits for Umrah and visit the Two Holy Mosques provided they are not infected with COVID-19 or came in close contact with someone who is infected