ریاست اور سیاست

جنرل باجوہ کو جنرل فیض کی شکایت پرویز الہی’ نے لگائی، پروگرام ریاست کی سیاست میں بڑے انکشافات

تحریک عدم اعتماد کی اندر کی خبروں کے حوالے سے لاہور 42 نیوز کے پروگرام ریاست کی سیاست میں بڑے انکشافات کیئے گیئے ہیں۔ تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن کے پاس کل کتنے لوگ ہیں۔ عمران خان پنجاب میں گورنر راج لگانے جا رہے ہیں۔ ن لیگ اور ق لیگ کی پنجاب ڈیل کیا ہےکیا پاکستان میں مارشل لا لگ سکتا ہے؟جنرل فیض کی شکایت جنرل باجوہ کو کس نے لگائی؟ اور کیا تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجائے گی؟
کیا حکومت نے اپنے ممبران اسمبلی کو روکا تو اتحادی کیا کریں گے؟
حکومت کے پاس تحریک عدم اعتماد رکوانے کے لیئے آپشن کیا؟ دو ممالک کی تحریک عدم اعتماد میں مداخلت، حقیقت ہے یا فسانہ؟؟ ان سوالات کے حوالے سے لاہور42نیوز کے پروگرام ریاست کی سیاست کے میزبان رضا ہاشمی سے گفتگو میں سینئر صحافی اور دنیا ٹی وی کے سینئر رپورٹر اخلاق باجوہ کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے لوگ اپنی قیادت کو مل کر حمزہ کو رپورٹ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری اب اپوزیشن کو دیگر اتحادیوں کے حوالے سے ضمانت دے رہے ہیں جبکہ دوسری جانب زرداری کا بی پلان بھی ہے۔ اپوزیشن کے پاس نمبر 202 پر پہنچ گیا۔ عمران خان کو معلوم ہے کہ گیم ڈل گئی ہے۔ انہوں نے از راہ مذاق کہا کہ لاڈلے بچے کو کہا گیا ہے کہ بیٹا چل کر دکھاو۔ یہ گیم آصف زرداری کی بنائی ہوئی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پرویز الہی’ نے جنرل فیض کے فون کا جنرل باجوہ کو بتایا۔
پی ڈی ایم اور ق لیگ کے درمیان پنجاب ڈیل ہوئی ہے، اخلاق باجوہ نے کہا کہ پنجاب میں 9 نشستوں پر ق لیگ کے مقابلے پر امیدوار کھڑے نہیں کیئے جائیں گے، سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کی مداخلت صرف کہانی ہے۔
سعودیہ اور چین کو خان صاحب ناراض کر چکے وہ کہاں اور کیوں انکی مدد کو آئیں گے۔ بلکہ اب انٹرنیشنل سازش کے حوالے سے یہ ہے کہ عمران خان یقینی موت دیکھ کر سازش کا بیانیہ گھڑ رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے ممبران میں مایوسی ہے۔ اگلے انتخابات میں آزاد امیدواروں کی تعداد تحریک انصاف کے امیدواروں سے زیادہ ہوگی۔ خان صاحب انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ پنڈی نے بتا دیا کہ تصادم قبول نہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button