ریاست اور سیاست

پرویز خٹک کے بھائی کی فضل الرحمان سے ملاقات، جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان

( اسد شہسوار ) وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد جے یو آئی ف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

لیاقت خٹک نے فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد جمعیت علماء اسلام میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔

سابق صوبائی وزیر لیاقت خٹک کے صاحبزادے احد خٹک بھی جمعیت علماء اسلام میں شامل ہو گئے۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے لیاقت خٹک کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور سیاسی رویوں سے بات کرتے ہیں، تہمت لگاکر سیاست نہیں کی جاتی۔

ان کا کہنا تھا کہ مقابلہ کرنا ہے تو میدان میں آؤ میرے کردار سے اپنے کردار ، میرے والد کے کردار سے اپنے والد کے کردار کا مقابلہ کرو، پاکستانی قوم تمہیں پہچان چکی ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل احد خٹک نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ ان کے والد جے یو آئی میں شمولیت اختیار کرنے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button