تازہ ترین
ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے لیٹرتک اضافے کا امکان

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول 150 روپے فی لیٹر ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع نے بتایا ہےکہ قیمتوں میں یہ اضافہ در اصل آئی ایم ایف سے طے شدہ ٹیکسز کو وصول رکنے کے لئے لگایا جا رہا ہے۔ تاہم حکومت اسے عالمی قیمتوں میں اضافے کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے جو کہ غلط ہے۔
آئل مارکیٹنگ ذرائع کا کہناہےکہ 16 جنوری سے پیٹرولیم قیمتیں 6 روپے لیٹر تک بڑھنے کا امکان ہے جس میں پیٹرول 5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 6 روپے فی لیٹر تک جانے کا تخمینہ ہے