صارف اور خریدار

پیٹرول کی قیمت مزید بڑھ سکتی ہے، شاہد خاقان عباسی

( مائرہ ارجمند ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر  اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔

بجٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے غیر  رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا اگر عالمی سطح پر پٹرول کی  قیمتیں کم نہ ہوئیں تو ہمیں بھی قیمت بڑھانی پڑے گی۔

 شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس وقت پٹرول پر 9 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 28 روپے فی لیٹر سبسڈی ہے، یہ سبسڈی نہیں بلکہ قرض بڑھ رہا ہے، وقت کے ساتھ یہ قیمتیں ایڈجسٹ کرنی پڑیں گی یا بڑھانی پڑیں گی۔سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ میں جتنا ممکن ہو سکا ریلیف دیں گے، تیل کی جو قیمت خرید ہے اسی پر بیچنا پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button