وزیراعظم نے کم بجلی کے استعمال پر رعائت کا اعلان کر دیا

( مائرہ ارجمند ) وزیرتوانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ 200 یا یا اُس سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو فیول ایڈ جسٹمنٹ چارجزسے چھوٹ ملے گی۔
پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس نہیں،قیمت ہے، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ جون کےبلوں میں استعمال کی گئی۔
خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کیلئےایکشن نہیں لیا،فورس بھی نہیں بھیجی تھی، جب فیصلہ ہوجائے گا تو عمران خان گرفتار ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی شخص کو مخالفت کی بنیاد پرجیل میں نہیں ڈالیں گے، ناقابل تردید شواہد اورثبوتوں پرعمران خان کی گرفتاری ہوگی۔
واضح رہے کہ آج قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچنے پر اپنے وفد کے ہمراہ میڈیا سے خصوصی گفتگو میں وزیراعظم نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس سہولت سے ایک کروڑ 71 لاکھ صارفین مستفید ہوں گے، تاجروں پر فکسڈ ٹیکس بھی ختم کیا جاچکا ہے، ہمیں ہر کام کیئے آئی ایم ایف سے مشورہ کرنا پڑتا ہے۔