قومی

بڑی خبر
عمران خان کے نام کے ساتھ وزیر اعظم ہٹا دیا گیا

وزیراعظم عمران خان کے مبینہ طور پر آفیشل یوٹیوب چینل سے ”وزیراعظم” کے لفظ کو ہٹا کر صرف عمران خان کر دیا گیا ہے۔ اس یوٹیوب چینل کا پہلے نام ” پرائم منسٹر عمران خان” تھا۔وزیراعظم عمران خان کے اس آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ 47 ہزار فالورز ہیں۔ اس پر حال میں ان کے مانسہرہ جلسہ کی بھی ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے۔اس یوٹیوب چینل کو 14 نومبر 2019ء کو بنایا گیا تھا۔ اس چینل پر وزیراعظم عمران خان کے خطابات، انٹرویوز اور تقریروں کی بے شمار ویڈیوز موجود ہیں۔ تاہم اس پیش رفت نے سوشل میڈیا پر نئی چہ مگئیوں کو جنم دے دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button