ریاست اور سیاست
عمران خان پر صورتحال واضح کر دی گئی وزیر اعظم عمران خان کا تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی مستعفی ہونے کا امکان

وزیراعظم عمران خان کا آخری بال کی بجائے 5 ویں گیند تک ہی لڑنے کا امکان ہے اور ذرائع کے مطابق انکا آخری بالیعنی تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے سے پہلے مستعفی ہونے کا قوی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے قریبی ساتھیوں نے 2 اپریل کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔ مشورے کے مطابق عدم اعتماد پر رائے شماری سے پہلے ہی باعزت طریقے سے مستعفیٰ ہوجائیں۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات میں بھی اسی قسم کی آرا پر غور کیا گیا ہے۔