ریاست اور سیاست

وزیر اعظم عمران خان کو پیشگی بتایا گیا تھا کہ مری میں موسمی حالات خراب ہو سکتے ہیں، نیا انکشاف

محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سانحہ مری سے دو دن پہلے وزیراعظم آفس اور این ڈی ایم اے کو شدید برفباری سے سڑکوں کی بندش کے حوالے سے ہائی الرٹ کیا گیا تھی۔

محکمہ موسمیات کی مصدقہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مری سانحے سے دو دن پہلے وزیراعظم آفس اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے بنائے گئے قومی ادارے این ڈی ایم اے کو ہائی الرٹ کیا گیا تھا کہ وہاں شدید برفباری سے سڑکیں بند ہو سکتی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مری کی خراب صورتحال سے متعلق وزیراعظم آفس سمیت متعلقہ اداروں کو دو روز قبل ہی الرٹ کر دیا گیا تھا۔ مری میں 5 جنوری سے 8 جنوری تک 30.5 انچ کی برفباری ریکارڈ کی گئی تھی۔

محکمہ موسمیات نے پانچ جنوری کو ایڈوائزری جاری کی تھی جس میں واضح طور پر بتایا گیا تھا کہ شدید برفباری کے باعث سڑکیں بند ہو سکتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بروقت اطلاع دے کر بتایا گیا تھا کہ مری، نتھیا گلی، کاغان اور گلیات سمیت مختلف علاقوں میں شدید برفباری ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button