تازہ ترینریاست اور سیاست

ن لیگ اور پیپلز پارٹی مولانا کو استعمال کر رہی ہے، انارکی پھیلنے کا خطرہ ہے ، شیخ رشید

(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نےتحریک عدم اعتما دکے حوالے سے کہاکہ موجودہ صورتحال کا جائزہ لے رہےہیں۔اپوزیشن 25مارچ کواسلام آباد آرہی ہے۔23مارچ کو جی ٹین سی فلائی کرنے جارہا ہے ۔

اپوزیشن کو عدم اعتماد کا حق حاصل ہے۔مولانافضل الرحمان پر حیرت ہے لاٹھیوں کی بات کررہے ہیں۔مولانافضل الرحمان سے کہناچاہتاہوں ن لیگ اور پیپلزپارٹی نکل جائیں گی اب دھر لیے جائیں گے۔

مولانافضل الرحمان کو ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا پتہ ہے۔اسپیکر سے جا کے پوچھوں گا کس دن ووٹنگ ہورہی ہے۔اسپیکر سے جا کے پوچھوں گا کس دن ووٹنگ ہورہی ہے۔ہمارا ذاتی کسی سے کوئی مسئلہ نہیں۔

کیا مولانافضل الرحمان ملک کو انارکی کی طرف لے کر جارہے ہیں؟فضل الرحمان مولا جٹ کاکردار ادا کر رہے ہیں۔اگر ملک میں خانہ جنگی ہوئی، تو ذمہ دار مولانا فضل الرحمان ہوں گے۔عمران خان جیتے یا ہارے فائدہ عمران خان کا ہی ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button