ریاست اور سیاست

عمران خان کے رخصت پر اظہار تشکر ن لیگی خاتون ایم پی اے کی گو عمران گو پارٹی

حنا پرویز بٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ سے پہلے ٹوئٹر پر ایک تصویر جاری کی ہے۔حنا پرویز بٹ نے لیگی خواتین کے ہمراہ ایک دعوت کی تصویر شیئر کی اور ٹوئٹ میں ’عمران خان کو بھگانے کی خوشی میں دعوتیں‘ کا کیپشن درج کیا۔تصویر میں حنا پرویز بٹ کے ساتھ (ن) لیگی رہنما عظمٰی بخاری سمیت دیگر خواتین کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہےکہ وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ اتوار کو ہوگی اور اپوزیشن نے تحریک میں اپنے نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button