بریکنگ
پشاور کے نواحی علاقہ ارمڑ میں پولیس مقابلہ،مزید نفری طلب

(اسد شہوار) پشاور کے نواحی علاقہ ارمڑ پایان میں پولیس مقابلہ جاری ہے ،تخریب کار ایک مکان میں چھپے ہوئے ہیں جس کے اندر سے مسلسل فائرنگ جاری ہے ۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیش قدمی جاری ہے اور سی ٹی ڈی نے دیسی ساخت کا ایک بم ناکارہ بناہا ہے ۔ صورتحال کی سنگینی کے باعث مزید پولیس طلب کر لی گئی ہے