افسر اور دفترتھانہ کچہریورلڈ اپ ڈیٹ
امریکا میں فائرنگ پولیس اہکار سیمت 5 افراد ہلاک

(فرحان مقصود )امریکا میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو ہلاک کردیا، ہلاک ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری رپورٹس کے مطابق واقعہ امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں پیش آیا، جہاں جمعرات 13 اکتوبر کو مسلح شخص نے فائرنگ کرکے موقع پر ہی 5 افراد کو قتل کردیا۔
Families devastated as Parkland school shooting gunman spared death penalty in UShttps://t.co/FR0XgVqriv pic.twitter.com/2Z8cqbeyRu
— BBC News (World) (@BBCWorld) October 13, 2022
واقعہ کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی، جس کے بعد مسلح شخص کو آلہ قتل سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے۔
فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے، جنھیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والا سفید فام نوجوان ہے، واقعےکی مزید تفتیش کررہے ہیں۔