پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کا آپریشن، جے یو آئی کے رکن گرفتار

(مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے محافظ دستے انصار الاسلام کی موجودگی پر اسلام آباد پولیس ، آپریشن صلاح الدین سمیت کئی افراد نامعلوم مقام منتقل کر دیئے گئے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمن اور اکرم خان درانی گرفتاری دینے پہنچ گئے کارکنوں کو پارلیمنٹ لاجز پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔
جے یو آئی ایم این اے اور سینیٹر سمیت کئی گرفتار کر لیئے گئے ۔ میڈیا کو باہر دھکیل دیا گیا ڈی آئی جی کمانڈ کرریے ہیں ۔ دوران مزاحمت خواجہ سعد رفیق زخمی ہوئے ڈی آئی جی کے حکم پر کئی اراکین اسمبلی گرفتارکیا گیا ۔ آغا رفیع اللہ پر اپوزیشن کا حملہ ہوا۔ سینٹر مرتضی کامران پر بھی تشددہوا۔
پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن ڈی آئی جی آپریشن کی کمانڈ میں کیا جارہا ہے۔ میڈیا کو پارلیمنٹ لاجز سے نکال دیا گیا جس کے بعد پولیس کی نفری نے صلاح الدین ایوبی کے لاج کا دروازہ توڑ کر گرفتاریاں شروع کردیں۔
پولیس جے یو آئی کے ایم این اے صلاح الدین ایوبی کو بھی گرفتار کر کے لے گئی جبکہ 10 سے 12 رضا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
قبل ازیں پولیس افسران پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے جہاں ان کی جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی سے بات چیت ہوئی۔
صلاح الدین نے کہا کہ انصارالاسلام کےکارکُن ہمارےمہمان ہیں،ہمارےمہمان قانون کے مطابق آئےہیں ،کارکنوں کے پاس اسلحہ نہیں ہے۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی وزیر مملکت علی محمد خان اور نور عالم بھی موجود تھے۔
ولیس نے کہا کہ ہم ان کارکنوں کو تھانے لے کر جائیں گے جس پر صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ میرامہمان میرےکمرےمیں ہے آپ مجھے تھانے لے جائیں، میرے مہمان کو نہیں۔
بعد ازاں اس معاملے کا آئی جی اسلام آباد پولیس محمد احسن یونس نے بھی نوٹس لیا اور ڈی چوک پر ناکہ انچارج، پارلیمنٹ لاجز کے انسپکٹر انچارج اور لائن آفیسر کو معطل کردیا۔
پولیس اہلکار پارلیمنٹ لاجز کے چوتھے فلورپرپہنچی اور صلاح الدین ایوبی کے لاج نمبر 401 کے باہر پولیس کارش لگ گیا، پولیس نے دونوں اطراف سے لاج کو گھیرے میں لیا اور اس دوران ایم این اےصلاح الدین ایوبی سے ایس ایس پی آپریشنز فیصل کامران سے مذاکرات بھی ہوئے۔
صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ آپ اپنے پولیس اہلکاروں کو نیچے لے جائیں لیکن پولیس رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی کے لاج میں داخل ہوگئی اور تلاشی لی۔
مزید پولیس اہلکار جب رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی کےلاج میں داخل ہوئےتو اس موقع پر ایم این اے صلاح الدین ایوبی کے اسٹاف اور پولیس میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ اور خواجہ سعدرفیق بھی صلاح الدین ایوبی کےلاج میں پہنچے۔