افسر اور دفترتازہ ترینتھانہ کچہریلاہور 42 نیوز دوست

پولیس نے لاہور میں دھاتی ڈوروں سے بھرا کینٹینر پکڑ لیا

( جہانزیب احمد خان ) لاہور میں اقبال ٹاؤن پولیس نے پتنگوں اور دھاتی ڈور سے بھرا کنٹینر پکڑ کر پتنگ فروشوں کے بین الصوبائی گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ایک شہری کی اطلاع پر کنٹینر کو روک کر تلاشی لی تو اس میں 6 ہزار  پتنگیں،کیمیکل ڈور کی 50 چرخیاں برآمد ہوئیں،جس پر دو ملزمان شفیع اور پرویز کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ اندرون اور بیرون ملک پتنگوں اور ڈور کی سپلائی کرتے ہیں،کنٹینر پنجاب کے وسطی اضلاع میں سپلائی کے لیے لے جا رہے تھے۔

پولیس نے نیٹ ورک کے مزید ارکان کی تلاش شروع کر دی۔

اس سے قبل 16 اپریل کو سابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے حکم پرصوبہ بھر میں پولیس ٹیموں کا دھاتی ڈور اور پتنگ سازوں کیلئے سخت کریک ڈاؤن کیا گیا ۔

پولیس نے وہاڑی میں کاروائی کرتے ہوئے پتنگیں اور دھاتی و کیمیکل ڈور بنا کر سپلائی کرنے والا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا ہے۔وہاڑی پولیس نے صوبہ بھر میں پتنگیں اور دھاتی و کیمیکل ڈور بنا کر سپلائی کرنے والا بڑا نیٹ ورک پکڑ کر فیکٹری سیل کر دی ۔

ڈی پی او وہاڑی کی سربراہی میں تشکیل کردہ پولیس کی خفیہ ٹیموں نے چھاپہ مار کر تحصیل میلسی میں پتنگیں و دھاتی ڈور تیار کرنے والی اس فیکٹری کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔

ڈی پی او وہاڑی محمد طارق عزیز نے بتایا تھا کہ فیکٹری سے دس کروڑ روپے مالیت کی پتنگیں اور دھاتی ڈور و دیگر سامان بر آمد کر لیا گیا ہے۔ فیکٹری میں تیار ہونے والی پتنگیں اور ڈوریں پنجاب کے مختلف اضلاع و بیرون ملک سپلائی و سمگل کیا جاتا تھا جبکہ فیکٹری سے پتنگ فروشی کے آن لائن کاروبار میں ملوث ایجنٹس کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیاہے۔

فیکٹری مالک و دیگر عملہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور فیکٹری سے 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button