قومی

بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ جاری

( مانیٹڑنگ ڈیسک ) بلوچستان کے 32اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کےلیے پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں چمن کو انتہائی حساس قرار دے دیا گیا، مختلف مقامات پر صبح سے ہی پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق 7 میونسپل کارپوریشن، 838 یونین کونسلز، 5345 دیہی اور 914 شہری وارڈز کیلئے امیدوار مدمقابل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان کے بلدیاتی دنگل میں 1584 وارڈز پر بلامقابلہ کامیابیاں ہوچکی ہیں، آج 4456 میں مقابلہ ہورہا۔

رپورٹس کے مطابق صوبائی بلدیاتی انتخابات میں مجموعی طور پر 23835 امیدوار مدمقابل ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button