پی پی 158 : اے این پی کا امیدوار پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار

( مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اے این پی کے پی پی 158 سے نامزد امیدوار ذاہد خان نے آج میاں اکرم عثمان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔
اے این پی کے پی پی 158 سے نامزد امیدوار ذاہد خان آج میاں اکرم عثمان کے حق میں دستبردار اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ pic.twitter.com/b90ScqeL3M
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) July 12, 2022
دوسری جانب رہنما پاکستان تحریک انصاف ہمایوں اختر خان کی کوششوں سے PP158 میں پاکستان تحریک انصاف کو ایک بڑی کامیابی مل گئی. صدر بازار وارڈ نمبر 1 سے منتخب ممبر کنٹونمنٹ بورڈ علی عباس ایڈووکیٹ اور ان کے والد حاجی عباس المعروف بابا گلا (ن لیگ) چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے. یاد رہے علی عباس صاحب کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں 2700 سے زائد لیڈ سے کامیاب ہوئے تھے اور اپنے علاقے میں خاصا اثر و رسوخ رکھتے ہیں.
اس موقع پر حماد اظہر صاحب، میاں محمود الرشید سمیت پارٹی کی دیگر قیادت بھی موجود تھی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا.