صارف اور خریدار
مرغی کے گوشت کی قیمت میں پھر سے ہوش ربا اضافہ ، انڈوں کے دام مستحکم

( مائرہ ارجمند) لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک مرتبہ پھرسے بڑا اضافہ ہوا ہے اور فارمی مرغیی برائلر کے فی کلو گوشت کی قیمت 11 روپے اضافہ کیساتھ 357 روپے فی کلو سے بڑھ کر 368 روپے ہو چکی ہے ۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لاہور شہر میں برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت رواں برس کے دوران سال کی بلند ترین سطح 407 روپے فی کلو تک پہنچی اور چند روز کے دوران اس میں 50 روپے تک کی کمی بھی دیکھی گئی لیکن آج پھر سے مرغی کی قیمت میں اضافہ شروع ہو چکا ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق یہ اضافہ آنے والے چند دنوں میں بڑھتا یہی چلا جائے گا ۔
آج شہر میں زندہ برائلر کی فی کلو قیمت تھوک میں 246 اور پرچون میں 254 روپے فی کلو ہے

فارمی انڈوں کی قیمت میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی انڈہ 136 روہےدرجن ہے اور پیٹی کی قیمت 3 ہزار 960 روپے ہے۔