فن و فنکار

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑہ جنسی زیادتی کے خلاف میدان میں آ گئیں

( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ و ماڈل پریانیکا چوپڑہ کیساتھ ان ہونی ہو گئی ۔ اداکارہ جو کہ سابق مس ورلڈ بھی رہ چکی ہیں جنسی زیادتی کی تحریک بننے والے ایک اشتہار کے خلاف میدان میں آ گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں  گزشتہ دنوں پرفیوم کے متنازع اشتہار بنانے پرکمپنی کو  شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سمیت دیگر اداکاروں  نے پرفیوم کا متنازع اشتہار بنانے پر کمپنی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

رپورٹس کے مطابق  پریانکا چوپڑا  نے پرفیوم کے  اشتہار کو ‘شرمناک’ اور ‘ناگوار’ قرار دیا۔اس کے علاوہ اداکارہ ریچا چڈھا نے کہا کہ اشتہار بنانے والوں پر مقدمہ چلنا چاہیے جبکہ اداکار فرحان اختر نے بھی کمپنی پر شدید تنقید کی۔

تاہم تنقید کا سامنے کرنے پرکمپنی نے  اپنے بیان میں کہا کہ  اس نے رضاکارانہ طور پر اپنے میڈیا پارٹنرز کو 4 جون سے  اشتہار کی نشریات بند کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

دوسری جانب  مختلف اداکاروں کی جانب سے  تنقید کیے جانے پر بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے حکم جاری کیا جس کے  بعد اشتہار کو نشر ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

پریانکا چوپڑا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘مجھے بہت خوشی ہے کہ وزارت کی جانب سے اشتہار کو نشر ہونے سے روک دیا گیا’۔

رپورٹس کے مطابق وزارت  اطلاعات و نشریات کو لکھے گئے خط میں دہلی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ سواتی مالیوال نے کہا کہ اس  متنازع اشتہار نے ‘خواتین کے خلاف جنسی تشدد’  اور ‘مردوں میں عصمت دری کرنے والی ذہنیت’ کو فروغ دیا۔

عد ازاں پرفیوم بنانے والی کمپنی کے وکیل نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘ہمارا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا یا کسی بھی قسم کےکلچر کو فروغ دینا نہیں تھا’۔

بیان میں کہا گیا کہ  ہم  سچے دل سے اس اشتہار کے لیے معذرت خواہ ہیں جس کے نتیجے میں انفرادی اور متعدد کمیونٹیز میں غصہ پیدا ہوا، ہم سب سے معافی مانگتے ہیں۔’

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button