آفتاب اقبال کی ہرزہ سرائی کے خلاف حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ جالب کی احتجاجی کال
( رضا ہاشمی ) انقلابی شاعر حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ جالب نے کل مورخہ 3 فروری 2022 کو احتجاج کی کال دے دی ہے ۔ طاہرہ جالب کل شب 5 بجے اسمبلی ہال کے باہر پہنچیں گی۔ طاہرہ جالب نے پاکستان بھر میں بسنے والے جمہوریت پسندوں سے اپیل کی ہے کہ انکے والد اور انقلابی شاعر حبیب جالب کی شان میں گستاخی کرنے والے جعلی دانشور حبیب جالب کا محاسبہ کرنے میں انکا ساتھ دیں۔
طاہرہ جالب کا مطالبہ ہے کہ آفتاب اقبال پوری قوم سے معافی مانگیں اور اپنے الفاظ واپس لیں۔ حبیب جالب کی صاحبزادی نے وفاقی وزیر شبلی فراز کے نام کو بھی بار بار دہرایا ہے جس نے سب سے پہلے اسمبلی میں جالب صاحب کے بارے میں ایسی ہی کم ظرفی کا مظاہرہ کیا تھا جو آفتاب اقبال نے اپنے دانشوری کے جعلی دربار اوپن مائیک کیفے میں کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے آفتاب اقبال نے جمہوریت پسند عظیم شاعر کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ تو انہیں شاعر ہی نہیں مانتے۔ آفتاب اقبال نے یہ الفاظ اپنی مصنوعی دانشوری کی دوکان کسوٹی : اوپن مائیک کیفے میں ادا کئے تھے۔