ریاست اور سیاست

چوہدری شجاعت حسین کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری

( مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے میں رکاوٹ ڈالنے کے خلاف ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو اپنی ہی جماعت کےکارکنوں کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لاہور اور اسلام آباد میں مسلم لیگ ہاؤسز سے شجاعت حسین کی تصاویر ہٹادی گئیں ۔ق لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہوں کے باہر احتجاج بھی کیا گیا۔ لاہور میں ڈیوس روڈ پر مسلم لیگ ہاؤس کی دیواروں پر لگی چوہدری شجاعت حسین کی تصاویر پھاڑ دی گئیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button