تحریک انصاف شفقت سے محروم ہو گئی ، پنجاب کے صدر نے استعفی دے دیا

( مانیٹرنگ ڈیسک ) اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے صدر شفقت محمود نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ٹوئٹر پر تحریک انصاف پنجاب کی صدارت سے اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ ان کیلئے اس عہدے پر کام کرنا بہت ہی عزت کی بات تھی اور وہ اس پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی سرجری ہوئی ہے اور ریکوری میں وقت درکار ہے اس لیے اب عہدے پر تبدیلی کا یہی بہتر وقت ہے۔وہ پارٹی کے نئے صدر کو مبارک باد دیتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ وہ اچھے سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔
It was an honour and privilege to serve as President PTI Punjab and I thank Chairman Imran Khan for the opportunity. It is time for change due to my surgery and convalescence. I congratulate the new President and will serve the party in whatever capacity assigned
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) June 3, 2022