افسر اور دفترتازہ ترینتھانہ کچہریریاست اور سیاستمارچ

پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے گھر کے واحد کفیل اور یتیم طالب علم کی موٹر سائیکل کو آگ لگادی

(سفیان سعید خان )راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے احتجاج کے دوران مظاہرین نے گھر کے واحد کفیل یتیم طالب علم کی موٹر سائیکل کو آگ لگادی۔

آن لائن رائیڈر اشتیاق کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد کی وفات کے بعد بائیک چلا کر گھر کا گزارہ چلا رہا تھا۔

متاثرہ رائیڈر  کا کہنا ہے کہ آٹھ بہن بھائیوں کو میں اور 1 بھائی آن لائن بائیک چلا کر گزر بسر کر رہے ہیں، نویں جماعت کا طالبعلم ہوں، تعلیم کا خرچ بھی بائیک سے پورا کرتا تھا۔

مظاہرین نے پولیس ملازم لال خان کا بھی موٹرسائیکل جلا دیا۔

پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ وہ ناکے پر ڈیوٹی پر موجود تھا، پی ٹی آئی والوں نے بائیک کو آگ لگا دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی چیئرمین کے درمیان اختلاف

ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی اور عمران خان کے درمیان حملے کی ایف آئی آر کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان قاتلانہ حملے کا مقدمہ اپنی خواہش کے مطابق جبکہ پرویز الہٰی قانون کے مطابق ایف آئی آر کٹوانا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کے رویے پر وزیراعلیٰ پنجاب ناراض ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے شوکت خانم اسپتال لاہور میں عمران خان کی عیادت کی، اُن کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی بھی موجود تھے۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ عمران خان تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے عمران خان سے ملاقات کی اور معالجین سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ عمران خان کا حوصلہ پہلے سے بلند ہے۔

مونس الہی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کچھ ہدایات جاری کی ہیں جن پر ان شاء اللہ مکمل عمل کیا جائے گا۔

خواجہ سعد رفیق کا ردعمل

دوسری جانب وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق  کا کہنا ہے کہ آپ مسلح افواج کو بطور ادارہ ٹارگٹ کریں گے تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، آپ کا ہر جھوٹ اور چوریاں پکڑی گئی ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اقتدار چلا گیا تو ملک کے ساتھ دشمنی نہ کریں، کوئی سمجھتا ہے کہ فوجی سربراہ اس کی مرضی سے چلے گا تو یہ بے وقوفی ہے۔

سعد رفیق نے کہا کہ میرٹ پر فیصلہ ہوگا، مداخلت کی ضروت نہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدرانہ انکوائری ہو، ایک جے آئی ٹی ہو جس میں وفاق اور صوبے کے افسران شامل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا سب سے بڑا جھوٹا ہے، پنجاب میں عمران خان کی اپنی حکومت ہے۔

آگ لگانے والے ملک کے محسن نہیں ہوسکتے

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے جلاؤ، گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ملک میں آگ لگانے والے ملک کے محسن نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک کو حملہ کرنے والے ملک کے دوست نہں ہو سکتے، فارن فنڈڈ فتنےکی ذہنیت نے ملک کو تقسیم کر دیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ فارن فنڈڈ فتنے کی انتشار اور تقسیم کی سیاست ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ ابھی تک پنجاب حکومت نے ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی، فارن فنڈڈ فتنہ اپنا میڈیکو لیگل کے قانونی ضابطوں کو پورا نہیں کر رہا۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ فارن فنڈڈ فتنہ الیکشن نہیں خانہ جنگی چاہتا ہے اور اس کا مظاہرہ ہر روز چاہتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں سب امن و امان ہے، فارن فنڈڈ فتنہ پاکستان کا نام فیٹف سے نکلنے کے خلاف جنگ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنہ کی پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے خلاف جنگ ہے، عوام نے انتشار اور فساد کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button