ریاست اور سیاستتھانہ کچہری
افسوسناک خبر، میری گاڑی کا پیچھا کرکے جان بوجھ کر ہِٹ کیا گیا، شہباز گل

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق شہباز گل کی گاڑی کو پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماری، حادثے کے بعد موٹروے پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے۔
شہباز گل کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ موٹروے پرگاڑی حادثے کا شکارہوئی جس کے دوران میں زخمی ہواہوں۔ ان کے ساتھی کا کہنا تھاکہ شہباز گل کی گاڑی کو پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ہٹ کیا، بظاہر یہ حادثہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پیش آیا۔