تھانہ کچہری
خواجہ سرا ہونے کی سزا،موت! قصہ خوانی بازار میں ایک اور خواجہ سرا قتل

(اسد شہسوار) پشاور میں آج ایک اور خواجہ سرا کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق خواجہ سرا نونو کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ گزشتہ روز مردان میں ایک خواجہ سرا چاند کو نشانہ بنایا گیا۔ چند روز قبل مانسہرہ میں پانچ ٹرانس خواتین کو ان کے گھر میں گولی مار دی گئی تھی۔ خیبرپختونخوا میں 2015 سے اب تک 75 خواجہ سراؤں کو قتل کیا جا چکا ہے۔