ورلڈ اپ ڈیٹ

ملکہ برطانیہ کی طبیعت ناساز، قوم سے دعا کی اپیل

( توقیر احمد) ملکہ برطانیہ کی طبیعت ناساز ہوگئی جبکہ شہزادہ چارلس اور شہزادہ ولیم شاہی محل میں موجود ہیں۔

غیرملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ ملکہ برطانیہ کے معالج ان کی صحت سے متعلق فکرمند ہیں جبکہ ملکہ طبی نگرانی میں رہیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 86 سالہ ملکہ برطانیہ کو نجی گاڑی کے ذریعے لندن کے کنگ ایدورڈ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ملکہ برطانیہ کی طبیعت کے باعث رواں ہفتے ان کی تمام سرکاری مصروفیات بشمول روم کے سفر کو یا تو منسوخ یا پھر ملتوی کیا جاسکتا ہے۔

برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کا کہنا ہے کہ شاہی محل کی جانب سے آنے والی خبر پر پورا برطانیہ فکر مند ہے۔

96 سالہ ملکہ کو پچھلے سال اکتوبر سے صحت کے مسائل کا سامنا ہے جس کے باعث انہیں چلنے پھرنے اور کھڑے ہونے میں مشکل پیش آتی رہی ہیں۔

بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ ملکہ کے اہل خانہ کو ملکہ کی طبیعت سے متعلق اطلاع کر دی گئی ہے، ڈیوک آف کیمبرج پرنس ولیم ملکہ کے پاس پہنچ گئے ہیں جبکہ پرنس چارلس بھی ملکہ کے پاس پہنچ رہے ہیں۔

رطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے بھی ملکہ الزبتھ کی صحت سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور اسپیکر پارلیمنٹ نے ملکہ کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز ملکہ نے نومنتخب وزیراعظم لز ٹرس سے ملاقات کی تھی، قبل ازیں طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے انہوں نے وزرا کے ساتھ ورچوئل میٹنگ منسوخ کر دی تھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button