قومی

کوئٹہ میں ڈرائیور اپنی جان پر کھیل کرآگ میں لپٹے تیل کے ٹینکرکو گنجان آبادی سے دور ویرانے میں لے آیا

( شیتل ملک ) کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر آئل ٹینکر میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا لیکن نوجوان ڈرائیور فیصل بلوچ نے اپنی جان کی پروا کئے بغیر گنجاب آبادی کے مکینوں کو کسی بڑے سانحہ سے بچا لیا ۔

تفصیلات کے مطابق آگ بھڑکی تو فیصل نے کود کر اپنی جان بچانے پر آبادی کو بچانے کی کوشش کی اور ٹینکر کو تیز رفتاری سے دوڑاتا دور 3 کلومیٹر دور ویرانے میں لے گیا ۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹینکر جہاں جہاں سے گزرتا جا رہا ہے وہاں وہاں تیل کی وجہ سے آگ لگتی جا رہی ہے اور فیصل بلوچ بروقت ہمت نہ دکھاتا تو آئیل ٹیکنر پھٹ کر بڑی تباہی اور انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن سکتا تھا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button