سیلابی ریلا کوئٹہ کی 24 قطر کی گیس پائپ لائین بہا کر لے گیا

( اسد شہسوار ) بلوچستان کے علاقے مچ کے قریب بی بی نانی کے مقام پر سیلابی ریلا شکار پور سے کوئٹہ آنے والی 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن بہا کر لے گیا۔
کوئٹہ آنے والی 12 انچ قطر کی دوسری پائپ پہلے ہی زیر مرمت تھی، دونوں گیس پائپ لائنز بند ہونے سے کوئٹہ، پشین، زیارت، مچ، مستونگ اور قلات کو بھی سوئی گیس کی فراہمی منقطع ہوگئی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کے مطابق بی بی نانی کے پاس 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن پانی میں بہہ گئی ہے جبکہ کوئٹہ آنے والی 12 انچ قطر کی دوسری پائپ پہلے ہی زیر مرمت ہے۔
دونوں گیس پائپ لائنز بند ہونے سے کوئٹہ ،پشین ،زیارت ،مچ ،مستونگ ،قلات کو بھی سوئی گیس کی فراہمی منقطع ہوگئی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا کہنا تھا گیس حکام بی بی نانی پہنچ گئے ہیں لیکن پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے گیس پائپ لائن کی مرمت ممکن نہیں ہے، اگر پانی کم ہوا تو گیس کو 12 انچ قطر کی پائپ لائن پر شفٹ کر دیں گے اور اگر پانی کم نہیں ہوا تو مرمت میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔