ٹریفک اپ ڈیٹتازہ ترین
سندھ میں ریلوے آپریشن معطل کونسی ٹرین کہاں پھنسی ہے ؟ تفصیلات جانیئے

( شیتل ملک ) سندھ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث ٹریک پر پانی آجانے کی وجہ سے آج مزید 14 مسافر ٹرینوں کو معطل کردیا گیا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی 41 اپ 42 ڈاؤن قراقرم ایکسپریس اور 15 اپ 16 ڈاؤن کراچی ایکسپریس معطل رہے گی۔
اس کے علاوہ کراچی اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی 45 اپ 46 ڈاؤن پاکستان ایکسپریس، 7 اپ 8 ڈاؤن تیزگام ایکسپریس، کراچی سے پشاور کے درمیان چلنے 13 اپ 14 ڈاؤن عوام ایکسپریس، کراچی سے جیکب آباد کے درمیان چلنے والی 145 اپ 146 ڈاؤن سکھر ایکسپریس، کوٹری روہڑی براستہ دادو لاڑکانہ چلنے والی 213 اپ اور 214 ڈاؤن موئن جو دڑو مسافر ٹرین کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔