افسر اور دفتربازار اور کاروبارتازہ ترینریاست اور سیاستقومیگلی اور محلہموسم

سندھ میں بارشیں تھم گئیں، آئندہ ہفتے موسم خشک رہے گا

( شیتل ملک ) محکمہ موسمیات کی مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں فی الحال بارشوں کا سلسلہ تھم چکا ہے۔

ڈی جی میٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ اگلے ایک ہفتے تک صوبے میں کہیں تیز بارش متوقع نہیں۔ جیک آباد، دادو، قمبر شہداد کوٹ سے بھی آج رات بارش کے بعد سسٹم نکل جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں رواں مون سون بارشوں کے باعث ہر جانب سیلابی صورت حال ہے اور لاکھوں متاثرین امداد کے منتظر ہیں۔

رواں برس کے اوائل میں غیر معمولی خشک سالی کے بعد مون سون سیزن کے دوران ملک بھر میں غیر متوقع بارشوں کے باعث صورت حال انتہائی خوفناک ہوگئی ہے۔

چترال سے گوادر اور جہلم سے کراچی تک بارشوں اور سیلابی ریلوں نے ہر جانب تباہی مچارکھی ہے اور ہرگزرتے دن کے ساتھ مشکلات بڑھنے لگی ہیں۔

سندھ اس وقت بارشوں اور سیلاب سے شدید متاثر ہے۔ ہر طرف دل دہلا دینے والی تباہی ہے۔ کئی اضلاع میں شہر کے شہر گاؤں کے گاؤں پانی میں ڈوبے ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان، سندھ، جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تباہ کن سیلاب کے متاثرین کی مدد کیلئے پاک فوج کے جنرل آفیسرز نے ایک ماہ کی تنخواہ متاثرین کی مدد کیلئے عطیہ کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل آفیسرز کی طرح دیگر فوجی افسران بھی رضاکارانہ بنیاد پرمالی عطیات دے رہے ہیں جبکہ عوام سے عطیات جمع کرنے کیلئے تمام بڑے شہروں میں عطیہ مراکز قائم کیے جائیں گے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں منظم امدادی سرگرمیوں کیلئے ریلیف اینڈ ریسکیو آرگنائزیشن قائم کردیا گیا ہے۔ پاک فوج نے عوام کو سیلاب متاثرین کی مدد میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کی اپیل بھی کردی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اب تک 40 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر اور 137 کو ریلیف کیمپس میں منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ 23 ہزار افراد کو 200 کے قریب عارضی طبی مراکز میں طبی امداد فراہم کی جا چکی ہے۔

ترجمان کے مطابق پاک فوج نے متاثرین میں 37 ہزار سے زائد خیمے،ضرورت کی دیگر اشیاء اور تین روز کا راشن بھی تقسیم کیا۔

آئی ایس پی آر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حکومت پاکستان کےقائم کردہ اکاؤنٹ میں دل کھول کر عطیات دیں، پاک فوج سیلاب متاثرہ علاقوں میں مشترکہ سروے کیلئےبھرپورمدد بھی کررہی ہے۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ کے ارکان نے بھی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کیلئےعطیہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ کابینہ ارکان کی تنخواہیں وزیراعظم فلڈریلیف فنڈمیں جمع کرائی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button