فن و فنکار
راجکمار ہیرانی نے شاہ رخ خان کی چوٹی اڑا دی

( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کے سیاست دان بابا صدیقی کی روایتی افطار پارٹی میں بالی وڈ کے ”کنگ“ شاہ رخ خان نے شرکت کی جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
لیکن ان تصویروں کی خاص بات یہ ہے کہ ان میں شاہ رخ خان کی چوٹی نظر نہیں آئی اور وہ اپنے 2000 کی دہائی کے ہئیر سٹائل میں دوبارہ جلوہ گر ہوئے ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ کی پونی ہدایتکار راج کمار ہیرانی المعروف راجو نے کٹوائی ہے جو فلم میں انکے کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق نہیں تھی ، شاہ رخ کی بغیرپونی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں ،شاہ رخ بابا صدیقی کی روایتی افطار پارٹی میں سپاٹ ہوئے جہاں انکا نیا ہیر سٹائل خبروں کی زینت بنا۔