فن و فنکارورلڈ اپ ڈیٹ

رنویر سنگھ کو عریاں شوٹ پر پولیس کا سمن مل گیا

(مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے برہنہ فوٹو شوٹ کروانے پر ممبئی پولیس نے اداکار کو تھانے حاضر ہونے کا سمن جاری کر دیا۔

انڈیا ٹو ڈے کے مطابق بالی ووڈ معروف اداکار رنویر سنگھ نے 21 جولائی 2022 کو ایک میگزین کےلئے برہنہ حالت میں فوٹو شوٹ کروایا تھا جس کے بعد اداکار کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور بھارتی شہریوں کی جانب سے شدید قسم کا ردعمل بھی سامنے آیا۔

 اداکار کی عریاں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کے خلاف ممبئی کے چیمبر پولیس اسٹیشن پر ایک مقامی این جی او کی درخواست پر خواتین کے احساسات مجروح کرنے کے الزام میں دفعہ 509، 292، 294 آئی پی سی اور آئی ٹی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جس پر کاروائی کرتے ہوئے،گزشتہ روز 12 اگست کو ممبئی پولیس نے رنویر سنگھ کو تفتیش کےلئے 22 اگست کو تھانے میں حاضر ہونے کا سمن جاری کردیا ۔ 

واضح رہے کہ بھارتی اداکار رنویر سنگھ کے برہنہ فوٹو شوٹ کے بعد ریاست مدھیہ پردیش کی این جی او نےگزشتہ ماہ اواخر میںشہریوں سے اداکار کیلئے کپڑے خیرات کرنے کی درخواست کی تھی۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔وائرل ویڈیو میں رنویر سنگھ کی تصویر سامنے رکھ کر شہری اداکار کیلئے کپڑے عطیہ کر رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button