تعلیم و صحتتازہ ترین

پنجاب میں سٹوڈنٹ کونسل سسٹم کے انتخابات کا از سر نو انعقاد

( مائرہ ارجمند ) وزارت تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر میں سٹوڈنٹس کونسل سسٹم لاگو کر کے 16 اگست کو سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

وزارت تعلیم پنجاب نے کالجز طرز پر صوبہ بھر کے تمام مڈل، ہائی، ہائیر سیکنڈری سکولوں میں طلبہ و طالبات میں ذمہ داریاں نبھانے، سپورٹس مین سپرٹ اجاگر کرنے کے لیے سٹوڈنٹس کونسل سسٹم لاگو کر کے 16 اگست کو سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کر دیا۔سٹوڈنٹس کونسل صدر،نائب صدر اور سیکرٹری جنرل کے3 عہدوں پر مشتمل ہو گی جبکہ ہر کلاس میں ایک کلاس نمائندہ بھی منتخب کیا جائے گا، اس انتخاب کے ووٹرز کلاس سکس، سیون، ایٹ نائن، ٹین کے طلبہ اور طالبات ہوں گے۔ اس بابت باقاعدہ سرکاری سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ملتان ڈویژن میں سکول کونسلز کے انتخابات میں 11لاکھ 32ہزار25ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے 4ہزار7سو 56امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔ واضح رہے کہ سرکاری سکولوں میں پہلی دفعہ سکول کونسلز بنائی گئی ہے جس کی ابتدا کاسہرا سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب اور محکمہ کے سیکرٹری ڈاکٹر احتشام انور کے سر ہے۔ آج03نومبر کی صبح جنوبی پنجاب بھر کے 2308ہائی سکولوں اور 2448مڈل سکولوں میں سکول کونسلز کا انتخاب ہوگا۔ سکول کونسلز کے عہدیداروں میں صدر، نائب صدر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب کیا جائے گا۔ 2380طالبات کے سکولوں میں 5لاکھ22ہزار 359جبکہ 2376بوائز سکولوں میں 6لاکھ9ہزار 666طلباء ووٹ کاسٹ کریں گے۔ ہر سکول سے ایک صدر، نائب صدر اور ایک جنرل سیکرٹری کا انتخاب ہوگا۔ یوں گرلز سکولوں میں 7140جبکہ بوائز سکولوں میں 7128عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ پولنگ صبح 9بجے سے 12بجے تک جاری رہے گی۔ سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ سٹوڈنٹ کونسلز کے الیکشن میں صرف پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات حصہ لے سکیں گے تاکہ ذہین طلباء و طالبات کو آگے آنے کے مواقع فراہم کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سکول کی سطح پر انتخابات کے عمل میں شریک ہو نا بچوں کی تربیت کا حصہ ہے، یوں طلباء و طالبات آئندہ کی باشعور اور ذمہ دار نسل ثابت ہوں گے۔   پنجاب بھر میں سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کے لیے پولنگ آج ہوگی تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے ایلیمنٹری، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولز میں سٹوڈنٹس کونسل کی بحالی کے بعد سٹوڈنٹس کے درمیان صدارت، نائب صدارت اور جنرل سیکرٹریز کے الیکشن کے عمل کے لیے آج 3 نومبر بروز بدھ 9 بجے سے دن 2 بجے تک پولنگ ہوگی اور طلباء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے پنجاب بھر کی طرح ضلع ڈیرہ غازی خان کے سکولوں میں پولنگ کے عمل کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں الیکشن کے لیے ہر سکول کے اساتذہ میں سے باقائدہ طور پر الیکشن کمشنر، ڈپٹی الیکشن کمشنر، پریزائیڈنگ آفیسرز، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرز، پولنگ آفیسرز اور اسسٹنٹ پولنگ آفیسرز کی ڈیوٹیاں تفویض کی جاچکی ہیں سکولوں کی سطح پر طلباء کی ووٹر لسٹیں بھی تیار کی جاچکی ہیں جبکہ امیدواروں کو نشانات کی الاٹمنٹ کے بعد بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل بھی مکمل ہوچکا ہے الیکشن کمپین کے آخری روز امیدوار طلباء نے تمام کلاسز میں جاکر اپنا منشور پیش کیا اور ووٹ مانگے الیکشن کے موقع پر امیدواروں اور ان کے حامیوں کے درمیان جوش و خروش پایا جارہا ہے۔جبکہ حکومتی احکامات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول مخدوم رشید میں سٹوڈنٹ کونسل کے الیکشن کا شیڈول جاری ہوگیا، پولنگ بدھ صبح 9بجے ہوگی، الیکشن مہم جاری، تصادم کا خدشہ ہے،الیکشن کو شفاف اور محفوظ بنانے کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے،محمد مبشر، محمد افضال گل اور عبدالباط ہاشمی صدر کے امیدوار ہیں،محمد مبشر اور عبدالباط ہاشمی کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے،دوسری جانب سینئر ہیڈ ماسٹر سردار سجاد حسین خان کا کہنا ہے کہ پولنگ ڈے کو پرامن بنانے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے، طلبہ کو بھی الیکشن کے اغراض و مقاصد کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button