سلمان خان کیلئے جان بھی دینے کو تیار ہوں ، راکھی ساونت

( مانیٹرنگ ڈیسک ) راکھی ساونت نے دبنگ خان کی باڈی گارڈ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کو اسلحے کا لائسنس دینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ راکھی ساونت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں۔ میں ان کو بتانا چاہتی ہوں کہ سلمان سر، آپ کو ٹینشن لینے کی ضرورت نہیں۔ کچھ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں سلمان خان کے ساتھ ہیں اور میں بھی دن رات ان کی سلامتی کے لیے دعا کرتی ہوں۔ میں نے ان کے اسلحے کے لائسنس کے لیے بھی دعا کی تھی کہ ان کو لائسنس مل جائے۔
راکھی ساونت نے کہا کہ کبھی بھی میری ضرورت پڑے تو میں سلمان خان کی باڈی گارڈ بن سکتی ہوں۔ میں ان کی باڈی گارڈ بننے کے لیے تیار ہوں۔
گزشتہ ماہ بالی وڈ اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی جس کے بعد دبنگ خان نے اپنی حفاظت کیلئے اسلحے کے لائسنس کی درخواست دی تھی۔