دین و دنیاتازہ ترینریاست اور سیاست
مغرب کے وقت اذان فجرکا معاملہ : مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے جلسہ میں اذان کی ریکارڈنگ چلائی گئی

( سفیان سعید خان) پاکستان تحریک انصاف کے امر بالمعروف جلسے میں مغرب کے وقت مبینہ طور پر جلسہ گاہ میں براہ راست اذان دینے کی بجائے ریکارڈنگ چلائی گئی تھی جس کی وجہ سے غلطی سرزد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق مغرب کے وقت سینیٹر فیصل جاوید نے ابرار الحق کو اذان دینے کا کہا، انہوں نے غلطی سے "الصلوٰۃ خیر من النوم” کے کلمات بھی ادا کردیے فجر کی نماز کیلئے مخصوص ہیں۔ لیکن یہ ریکارڈنگ تھی ، مغرب کے وقت فجر کی اذان پر جلسہ گاہ میں موجود کارکنوں نے شور کرنا شروع کردیا جس پر اذان فیصل جاوید نے خود پوری کی۔