تازہ ترینافسر اور دفترتعلیم و صحتریاست اور سیاستفن و فنکار

ہلال احمر نے ابرارالحق کو آئینہ دکھا دیا، سیلاب زدگان کی امداد پر شرمناک جھوٹ

( مانیٹرنگ ڈیسک ) ہلال احمر سوسائٹی پاکستان نے اپنے سابق چیئرمین گلوکار ابرار الحق کا دعویٰ مسترد کردیا۔

ابرارالحق نے کہا تھا کہ ان کے دور میں ہلال احمر نے سیلاب زدگان کے لیے ایک ہفتے میں چھ ارب روپے کے عطیات اکٹھے کیے۔

ہلال احمر سوسائٹی نے کہا ہے کہ اس کے پاس 6 ارب روپے تو کیا اس کے ساتویں حصے کے برابر عطیات بھی جمع نہیں ہوئے، اس بارے میں ابرار الحق کا بیان جھوٹا ہے۔

واضح رہے کہ صدر عارف علوی نے ابرار الحق کو چند روز پہلے ہلال احمر سوسائٹی کی سربراہی سے ہٹادیا تھا۔

ایک اہلکار کے مطابق موجودہ سیلاب میں ہلال احمر سوسائٹی نے اپنی تاریخ کا سُست ترین کردار ادا کیا، ہلال احمر سندھ میں طبی امداد کا ایک بیگ تک تقسیم نہیں کر سکی۔

نیکم ستمبر کو نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کو آرڈی نیشن حکومت پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ابرار الحق کو چیئرین ہلال احمر پاکستان کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔

سردار شاہد احمد لغاری چئیرمین ہلال احمر تعینات

دو روز قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے دی جس کے بعد سردار شاہد احمد لغاری نئے چیئرمین ہلال احمر پاکستان تعینات کردئیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شاہد احمد لغاری کی تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

یاد رہے کہ ستائیس دسمبر دو ہزار انیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و گلوکار ابرار الحق نے بطور چیئرمین انجمن ہلال احمر پاکستان عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل ہلالِ احمر نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے 572 کروڑ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا تھا۔

اس کے علاوہ ہلالِ احمر کی جانب سے بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 20 کروڑ روپے کی فوری گرانٹ جاری کی گئی تھی جب کہ باقی رقم بھی قسطوں کی شکل میں جاری کی جائے گی۔

ہلال احمر کی جانب سے ایک لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

گزشتہ ہفتے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے قطر کی ہلال احمر سوسائٹی نے ایک لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا تھا۔

قطری میڈیا کے مطابق قطر ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے اپنے ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ سے پاکستان کے لیے امدادی رقم مختص کی ہے۔

قطری میڈیا کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے تین کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ایک ویب چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ابرارالحق کا کہنا تھا کہ “ کنسرٹ تو پہلے سے طے تھا اب ہم نے صرف فنڈز جمع کرنے ہیں۔ کنسرٹ خوشی سے نہیں کیا جارہا مجبوری ہے۔ اس کا مقصد لوگوں سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کرنا ہے۔ اس میں لوگوں سے تعاون اور عطیات کی اپیل کی جائے گی۔“

ایک جانب سوشل میڈیا میں ابرار الحق کے اقدام کو سرایا جارہا ہے تو دوسری جانب شدید تنقید بھی کی جارہی ہے۔

ایمی علوی نامی صارف نے لکھتی ہیں : “ کنسرٹ میں دے کر گناہ کمانے سے بہتر ہے کہ براہ راست متاثرین تک رقم پہنچائیں ثواب ملے گا۔“

یمی علوی نامی صارف نے لکھا : “ ہاں تو اتنی کیا مجبوری ہے اداس ہو کر کنسرٹ کرنے کی۔ جو مہمان آئیں ہیں ان میں انسانیت نہیں ہے کیا۔ لاکھوں لوگوں کے غم میں ٹکٹ لے کر گانا نہیں سنا تو قیامت نہیں آجائے گی۔“

ایس کے زیڈ 83 نے لکھا کہ “ سب کو اپنی اپنی پڑی ہے۔ سیلاب میں پھنسے ہوئے بیچارے غریبوں کا کوئی نہیں سوچھ رہا۔ اس میں بھی اپنی سیاست چمکا رہے ہیں کہ کسی طرح ہمیں نمبر مل جائے بس۔ شرم آنی چاہیے۔“

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button