تازہ ترین

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری،بلوچستان سے تازہ ترین

( مانیٹرنگ ڈیسک ) سیلاب سےمتاثرہ اضلاع میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ،  بلوچستان کےعلاقےاوتھل کے 4 دیہاتوں سے 2300 افراد کو  محفوظ مقام پرمنتقل  کر دیا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق  متاثرہ افراد کو خوراک اور شیلٹر فراہم کیا جا رہا ہے، کوئٹہ کراچی شاہراہ این 25 ٹریفک کیلئےکھول دی گئی، شاہراہ پل ٹوٹنےکےباعث 4 مقامات پربندہوئی تھی، بلوچستان خصوصاً لسبیلہ میں ٹیلی مواصلاتی رابطہ بحال ہو گیا ،  سیلاب سے لسبیلہ، کیچ، کوئٹہ، سبی، خضدار، کوہلو میں 3ہزار 953 گھر تباہ  ہوئے ،  حب،گڈانی،بیلہ اورمگسی میں 5 میڈیکل کیمپ لگائےگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  گوادرمیں علاقوں سےپانی کااخراج کیا گیا جبکہ گندھاواکاجھل مگسی سےرابطہ بحال ہوا ،  جھل مگسی میں ہیلی کاپٹروں سے 1.3 ٹن امدادی سامان اورادویات پہنچائی گئیں،  جھل مگسی کی 2 سڑکوں کی بحالی کاکام جاری،200 افراد کو  محفوظ مقام پرمنتقل کیا گیا ،  سیلابی ریلے کے باعث بند کوئٹہ، زیارت روڈ کھول دیا گیا،  قلعہ سیف اللہ سیلابی پانی کی زدمیں ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button