تھانہ کچہری

عامر لیاقت کی پراسرارموت پرقبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کی درخؤاست

( شیتل ملک) عدالت نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کی درخواست پر ورثا کو بذریعہ پولیس نوٹسز جاری کرتے ہوئے آج( ہفتہ کو) طلب کرلیا۔

 جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میں ممتاز اینکر پرسن عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے درخواست پر عامر لیاقت کے ورثا کو بذریعہ پولیس نوٹسز جاری کرتے ہوئے کہا عامر لیاقت کے ورثا عدالت میں پیش ہوں یا جواب داخل کریں۔

عدالت نے عامر لیاقت کے ورثا سے ہفتے کی صبح 9 بجے تک جواب طلب کرلیا، ڈاکٹر عامر لیاقت کے ورثا نے عدالتی اجازت سے بغیر پوسٹ مارٹم تدفین کی تھی۔

درخواست گزار عبدالاحد نے کہا تھا کہ عامر لیاقت کی اچانک پراسرار موت ہوئی ہے، وہ معروف شخصیت ہیں، وجہ موت کا تعین ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button