تھانہ کچہری

پانچ لاکھ کے عوض خاتون ساتھی ورکر کو کرائے کے قاتلوں سے قتل کروانے کا انکشاف

پشاور میں پولیو خاتون ورکر کے قتل میں سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے، مقتولہ کو اس کی ساتھی خاتون ورکر نے شوہر کے ساتھ مبینہ دوستی کی وجہ سے قتل کرایا، پولیس نے پولیو خاتون ورکر کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا.نیوز کے مطابق دو مارچ کو داؤد زئی میں پولیو لیڈی ہیلتھ ورکر اقرا کو قتل کیا گیا تھا جس کے ملزمان بے نقاب ہوگئے، معلوم ہوا ہے کہ اسے اس کی ساتھی ورکر نے قتل کرایا۔ہیلتھ ورکر کو ساتھی خاتون نے شوہر کے ساتھ مبینہ دوستی کی وجہ سے قتل کرایا۔ مقتولہ (ا) کی والدہ نے مقتولہ کے سابقہ منگیتر پر دعوے داری کی تھی تاہم جامع تفتیش کے دوران سابقہ منگیتر نامزد ملزم سیف اللہ بے گناہ ثابت ہوا۔ایس ایس پی آپریشن ہارون رشید نے بتایا کہ جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران ملوث ملزمان بے نقاب ہوئے اور پولیس نے ملوث تین ملزمان مسماۃ (ز)، جواد اور سمیع اللہ کو گرفتار کرلیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اصل حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔ خاتون ملزمہ کے شوہر سے مقتولہ کی دوستی تھی جس کا ملزمہ کو رنج تھا اور ملزمہ نے خاتون ورکر کو قتل کرانے کا پروگرام بنایا جس کے لیے اس نے پانچ لاکھ روپے کے عوض اجرتی قاتل کو ہائر کیا۔ملزمہ کی دوسری بہن نے اجرتی قاتلوں کو ادائیگی کی ہامی بھری، ملزمہ نے مقتولہ کی سابقہ منگنی سے فائدہ اٹھانے کی بھی کوشش کی جس کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکر کو قتل کرنے کا الزام سابقہ منگیتر پر لگنا فطری عمل تھا۔خاتون ملزمہ نے اجرتی قاتل کو مقتولہ کی آمد و روانگی سمیت دیگر اہم معلومات فراہم کیں۔ ملزمان واردات کے بعد جائے وقوع سے موٹر سائیکل پر فرار ہوئے۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے صرف پستول اور خالی خول ملے تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button