ریچا چڈا اور علی فضل رشتہ ازدواج میں منسلک

( مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی میڈیا کے مطابق ریچا چڈھا اور علی فضل کی شادی کی دو تقریبات ہونگی ، ایک تقریب دہلی جبکہ دوسری تقریب ممبئی میں ہو گی, اس فلمی جوڑے نے بالی وڈ فلم فکرے میں بھی ایک ساتھ اسکرین شیئر کی **
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ جوڑے کی ممبئی میں ہونے والی شادی کی تقریب میں 350-400 مہمانوں کو دعوت دی جائے گی ۔ بالی وڈ کی اس جوڑی کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ریچا اور علی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے تھے تاہم کوویڈ کی وجہ سے دونوں نے شادی کو ملتوی کردیا۔
وینس میں علی فضل کی ہالی ووڈ فلم ‘وکٹوریہ اینڈ عبدل’ کے ورلڈ پریمیئر کے موقع پر اس جوڑے نے اپنے رشتے کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔
بالی وڈ کی پر تعیش پارٹیوں میں انہیں شرکت کی دعوت نہیں دی جاتی۔ ایک اداکار کے طور پر یہ لازمی ہے کہ ہرکوئی اپنے نمبر بڑھائے تاہم انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میری کوئی بھی فلم مداحوں کو اچھی لگی اور شائقین فلم دیکھ کر ہنس پڑے، یہی میرے لئے کافی ہے۔خیال رہے کہ ’فقرے رٹرنز‘ کی کہانی وہیں سے شروع ہوتی ہے، جہاں پہلی فلم کی کہانی ختم ہوئی تھی۔ اس بار ’بھولی پنجابن‘ (ریچا چڈا) جیل سے نکل کر ’فقرے بوائز‘ کی ”اصلاح“ کرتی نظر آئیں گی۔سیریز کی پہلی فلم ’فقرے‘ میں چاروں دوستوں نے مل کر بھولی پنجابن کو جیل بھیج دیا تھا۔فلم 15 دسمبر کو ریلیزہوگی۔