ورلڈ اپ ڈیٹ

روس میں فوجی سامان سے لدا جہاز گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

( مانیٹرنگ ڈیسک ) روس میں سامان بردار فوجی طیارہ گر کرتباہ ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق حادثے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔طیارے میں 9 افراد سوار تھے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ طیارہ تربیتی پرواز پر تھا اور اس کے انجن میں خرابی پیش آئی جس کی وجہ سے لینڈنگ کے دوران طیارہ ہائی وے پر گرگیا۔

روسی سامان بردار فوجی طیارہ لائیشن ٹو 76 ساختہ تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button